لکھنؤ 27اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش میں انڈین پولس سروسز (آئی پی ایس)کے سینئر افسر ڈاکٹرسوریہ کمار شکلا نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک بار پھر سے خط لکھ کر 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم چلانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ڈاکٹرکمار نے اس کے لیے تین بورڈوں میں سے کسی ایک میں صدر یا ایک کمیشن میں نائب صدر بنائے جانے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ سینئر آئی پی ایس آفیسر شکلا پہلے بھی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ چکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولس اورکمانڈنٹ جنرل ہومگارڈس کے عہدے پر تعینات سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر کمار شکلا آئندہ 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہیں ہے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو گنانے کے لئے ڈاکٹرشکلا لوک سبھا انتخابات میں تشہیر کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے چار عہدوں کی اطلاع دے کر کسی ایک عہدے پر خود کی تقرری کئے جانے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ سے کیا ہے۔ ڈاکٹر کمار اتر پردیش پلاننگ کمیشن کے نائب صدر، اتر پردیش کھادی دیہی صنعت بورڈ کا صدر، اتر پردیش ریاست سماجی بہبود بورڈ کا صدر اور اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین میں سے کسی ایک عہدے پر ریٹائرڈ ہونے کے بعد کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کو لکھے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہمیشہ سے رہنمااوررول ماڈل مانتے رہے ہیں۔وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی کام کرنا چاہتا ہےْ ان کا خیال ہے کہ انہیں لوگوں کی مدد کرنا پسند ہے اور اس کے لئے وہ ملک و معاشرے کے مسائل کا مطالعہ کر کے اس کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر، ان کی دلچسپی لوگوں کی مدد کرنے اور قومی نظریات کے مطابق ان کے مسائل کو حل کرنے میں ہے۔ مجھے آپ کی تنظیم کے کاموں میں مکمل اعتماد اور یقین ہے۔
بتا دیں کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولس اورکماڈینٹ جنرل ہوم گارڈس کے عہدے پر تعینات سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر کمار اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے آئے ہیں۔ ماضی میں، وہ رام مندر تعمیر کرنے کے حلف لینے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔